جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نعرۂ تکبیر کی گونج میں پاکستانی فوج کے جوانوں نے پوری قوت اور طاقت کے ساتھ کارروائی کی اور دشمن کی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف اپنی مکمل فوجی صلاحیت استعمال کی، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے پاک فضائیہ، آرٹلری فائر پاور اور کوارڈ کاپٹرز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ہیڈ کوارٹرز تباہ کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر منہ توڑ جواب، قندھار میں کور ہیڈکوارٹرز تباہ
حکام کے مطابق افواجِ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔





