پاکستان سیکیورٹی فورسز کا افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور وار، ٹی ٹی اے اہلکار میدان چھوڑ کر فرار

پاکستان سیکیورٹی فورسز کی شدید کارروائی کے بعد ٹی ٹی اے (تحریک طالبان افغانستان) کے اہلکار جان بچا کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے جبکہ انگور اڈہ ٹرمینل میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے دشمن کی کارروائی کے جواب میں بھرپور طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں مخالف فریق کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

کارروائی کے دوران انگور اڈہ کے اطراف شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

حکام کے مطابق صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق افواجِ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Scroll to Top