سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 500 روپے کی کمی ہونے سے فی تولہ سونا تین لاکھ روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 438 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے دام 6 ڈالر کم ہونے سے فی اونس سونا 2857 ڈالر کا ہو گیا ہے۔