پاک فوج کی بروقت کارروائی، افغان طالبان کے کانڈکسی بیس چترال پر کاری وار، سیکیورٹی ذرائع

پاکستان سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور اور فوری جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا، جس میں چترال میں واقع کانڈکسی بیس بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں کی گئی تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر لمحہ چوکس ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور اور دندان شکن جواب دے رہی ہے۔ کارروائی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخصوص اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کے دفاعی نظام پر کاری ضرب، آریانہ کمپلیکس، دبگئی، زاکر خیل اور پولیس ہیڈ کوارٹرز بھی تباہ

سیکورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ملکی دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

افغان طالبان کی اس کارروائی نے واضح کر دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے سامنے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوئی گنجائش نہیں۔

Scroll to Top