پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میں اورکزئی میں عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف عوام نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔
ریلی میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اُٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
شرکاء نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر صورت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ اس اجتماع کے ذریعے دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور عزم کا واضح پیغام بھی دیا گیا۔





