امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلا ن کردیا ہے کہ امریکہ کا ایران کے خلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ دیر قبل امریکی افواج نے ایران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا، جس کا مقصد ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق خطرات کا خاتمہ اور امریکی عوام کا دفاع ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا تھا، جو نہ صرف امریکہ بلکہ دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے اور امریکہ اپنے شہریوں اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
تاحال ایران کی جانب سے اس بیان پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم عالمی سطح پر اس پیش رفت کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے خطے اور عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔





