صوبائی وزیر کی خود کو احتساب کمیٹی کی جانب سے طلب کئے جانے کی تصدیق

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خواراک ظا ہر شاہ طورو نے خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کمیٹی نے انہیں کرپشن کے الزامات پر نہیں بلکہ ادارے میں شفافیت کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے بلایا تھا۔

 پختون ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے مجھے کسی کرپشن  کسی الزامات کی بنا پر نہیں بلکہ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور ٹرانپیریسی کو یقینی بنانے کی تفصیلات پوچھنے کے لیے بلایا تھا۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ اس احتساب کمیٹی کی جانب سے طلب کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احتساب کمیٹی نے  بلایا ضرور تھا لیکن  ڈیپارٹمنٹ کے خلاف موصول شکایات اور ڈیپارٹمنٹ کو کرپشن سے پاک بنانے کے لیے اٹھایے گیے اقدامات کے بارے میں پوچھنے کے لیے بلایا گیا تھا  جس پر انہوں نے کمیٹی کو تمام رپورٹس اور کارکردگی کے تحریری جوابات جمع کرا دیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک واحد جماعت جس نے اپنی ہی پارٹی کے ممبران کے احتساب کے لیے کمیٹی بنائی ہیں۔ اور جسکا کام ہر عہدیدار جو کسی عہدے پر فائز ہے کا اپنے ڈپارٹمنٹ کی کاردگی کی رپورٹ دیناہے، ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا پی ٹی آئی میں اختلاف ضرور ہے، لیکن گروپ بندی نہیں ہے۔

Scroll to Top