مردان۔ طورو ولی انٹرچینج روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 6 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق طورو ولی انٹرچینج روڈ پر سنگ مرمر کے قریب موٹر کار بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ عبداللّٰہ جان کے نام سے ہوئی ہے
جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ غفار علی، 30 سالہ عبدالراشد، 27 سالہ محمد بلال، 20 سالہ وقاص، 18 سالہ موسیٰ، 30 سالہ فضل ربی ساکنان سنگ مرمر شامل ہیں





