ایران میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے زور دیا کہ ایران میں فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حالیہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سفارتی کوششیں جاری تھیں، اور اس عمل سے پورے خطے میں امن و سلامتی متاثر ہوتی ہے۔

عاصم افتخار نے واضح کیا کہ یہ فوجی کارروائیاں مذاکرات کو نقصان پہنچاتی ہیں اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای حملے میں شہید ہو گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستانی مندوب نے قطر، سعودی عرب، بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات پر بھی حملوں کی مذمت کی اور عمان کی امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

عاصم افتخار نے ایران کے طالب علموں اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فوری جنگ بندی کے بغیر خطے میں استحکام قائم نہیں رہ سکتا۔

Scroll to Top