ایرانی مسلح افواج نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کیے جانے کے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس اقدام کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا۔
ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح کو اس کے اقدام کی سزا دی جائے گی اور قومی خودمختاری کے خلاف کسی بھی حملے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد کون احکامات جاری کر رہا ہے تاہم انہوں نے نئے ایرانی رہنما کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی
ایک امریکی ٹی وی چینل کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں قیادت کے حوالے سے پیش رفت سے وہ مکمل طور پر آگاہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس معلومات ہیں کہ اس وقت کون فیصلے کر رہا ہے لیکن میں اس مرحلے پر نام نہیں بتاؤں گا۔





