امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر شہید،مقدس روضوں پر سرخ لائٹیں روشن

امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر شہید،مقدس روضوں پر سرخ لائٹیں روشن

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت کے طور پر سرخ لائٹیں روشن کر دی گئی ہیں۔

اطلاع ملنے سے پہلے مقدس روضوں پر معمول کی روشنی تھی، لیکن جیسے ہی شہادت کی خبر موصول ہوئی، پہلے روشنی بند کر دی گئی اور پھر سرخ روشنی روشن کر دی گئی۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوئے۔ ایران بھر میں ان کی شہادت پر سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایران میں سیاسی اور مذہبی ماحول پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے اور خطے کی موجودہ صورتحال کو مزید نازک بنا سکتا ہے۔

Scroll to Top