شہید خامنہ ای کی نماز جنازہ آج تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائےگی

شہید خامنہ ای کی نماز جنازہ آج تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائےگی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے’’اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ ظلم کرنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انقلابی کون ہیں۔‘‘

دوسری جانب، ایرانی فوج نے بھی شہید رہنما کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ فوج نے واضح کیا کہ جارحین کو سخت سزا دی جائے گی اور وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوئے۔ ان کی شہادت کے بعد ایران بھر میں سوگ کا ماحول ہے اور ملک میں انتہائی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی، جس میں اعلیٰ حکومتی و فوجی عہدیداران کی شرکت متوقع ہے

ایرانی حکومت اور فوج کے بیانات سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ایران اس واقعے کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے، اور اس کی شہادت نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تناؤ کو بڑھا دیا ہے۔

Scroll to Top