امن کو لاحق خطرات ہم سب کیلئے تشویشناک کا باعث ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا 2 مارچ کا دورۂ روس اچانک منسوخ، وجہ کیا بنی؟ جانیے

خطے میں جاری غیر معمولی اور تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پیر 2 مارچ کو روس کے لیے روانہ ہونا تھا، جہاں وہ دو روزہ سرکاری دورے پر اہم ملاقاتیں کرنے والے تھے۔ تاہم موجودہ علاقائی حالات کے باعث اس دورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ روس کو غیر معمولی صورتحال کے تناظر میں منسوخ کیا گیا ہے، جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق حکومت خطے کی مجموعی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top