مردان میں آپریشن عضب للحق کے حق میں عوامی ریلی، پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا پرجوش اظہار

مردان میں آپریشن عضب للحق کے حق میں عوامی ریلی، پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا پرجوش اظہار

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج اور آپریشن عضب للحق کے حق میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو ضلعی سیکرٹریٹ سے کالج چوک تک نکالی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان ہانیہ شاہ، اے اے سی مجاہد خان، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اپنے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہانیہ شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مردان کے عوام ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے کبھی نہیں ہچکچائیں گے۔

شہریوں نے بھی اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سیکیورٹی فورسز کے بازو بن کر وطن کی حفاظت میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

ضلع مردان میں ہونے والی اس ریلی کا مقصد عوام میں قومی جذبہ بیدار کرنا اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا تھا۔ مظاہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ملک کی حفاظت کے لیے ہر لمحے تیار ہیں۔

یہ ریلی نہ صرف ایک علامتی اظہار تھی بلکہ اس نے یہ بھی ثابت کیا کہ عوام اور ریاستی ادارے ایک صفحے پر کھڑے ہیں، خاص طور پر آپریشن عضب للحق جیسے اہم قومی اقدامات کے دوران۔

Scroll to Top