امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری کا ملک بھر کے شیعہ و سنی نوجوانوں کے نام پیغام، اتحاد اور صبر کے ذریعے دشمن کو شکست دیں۔
امام جمعہ و جماعت سکردو، علامہ شیخ حسن جعفری نے سکردو اور ملک بھر کے شیعہ و سنی نوجوانوں کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے رہبر معظم کی حالیہ شہادت پر پوری اُمت مسلمہ کے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت جذباتی ردعمل کا نہیں بلکہ صبر، دانشمندی اور اتحاد کا ہے
علامہ شیخ حسن جعفری نے کہا کہ اپنے ملک کو کمزور کرنا یا انتشار پھیلانا دشمن کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امن، بھائی چارہ اور یکجہتی کے ذریعے اسلام اور وطن کو مضبوط بنایا جائے، اور یہی دشمن کے خلاف حقیقی اور سخت انتقام ہے۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں، نظم و ضبط قائم رکھیں اور اپنے علاقوں میں پرامن انداز میں احتجاج اور اظہارِ رائے کریں تاکہ وطن اور مذہب کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
علامہ جعفری کے مطابق یہ وقت محض سوگ منانے کا نہیں بلکہ متحد ہو کر دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور ملک و قوم کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنے کا ہے۔
اس پیغام کے ذریعے سکردو میں شیعہ و سنی نوجوانوں کو صبر و استقامت، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے دشمن کے خلاف مضبوط اور پرامن ردعمل دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔





