وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک انتہائی سوگوار دن ہے۔ ایت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کے ہر شہری ویسے ہی غمزدہ ہے جیسے ایران کے شہری اس غم کی کیفیت سے دوچار ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بھر کے عوام ایران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس کرب کی کیفیت میں یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے خصوصی درخواست کی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور اپنے احتجاجات صرف پرامن اور قانونی طریقے سے ریکارڈ کروائیں۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج اور قانون کی پاسداری سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاکہ معاشرے میں امن و استحکام قائم رہ سکے اور کسی بھی غیر ذمہ دارانہ اقدام سے نقصان نہ ہو۔
محسن نقوی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے پرامن انداز میں اظہار رائے کریں، تاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان بھائی چارے اور دوستی قائم رہے۔





