شہری اپنے جذبات پر قابو ، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور احتجاج کو ہر حال میں پرامن رکھیں،شیخ آغا باقر

شہری اپنے جذبات پر قابو ، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور احتجاج کو ہر حال میں پرامن رکھیں،شیخ آغا باقر

شیخ آغا باقر نے عوامِ سکردو اور بلتستان کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور احتجاج کو ہر حال میں پُرامن رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری یا عوامی املاک کو نقصان پہنچانا ہرگز درست عمل نہیں اور ایسا اقدام نہ صرف عوامی مفاد کے خلاف ہے بلکہ دشمن کے منصوبے کو بھی کامیاب کرتا ہے۔

شیخ آغا باقر نے زور دیا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آواز مظالم کے خلاف ہے، اپنے ملک کے خلاف نہیں۔ امن، اتحاد اور قانون کی پاسداری ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور یہی طریقہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا موثر ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جذباتی ردِعمل سے گریز کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور احتجاج کے دوران پرامن رویہ اختیار کرنا لازمی ہے تاکہ ملک اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں پیش آنے والے واقعات کے بعد پاکستان میں بھی احتجاجی لہر دیکھی جا رہی ہے، اور مذہبی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے عوام کو پرامن رہنے کی تاکید جاری ہے۔

Scroll to Top