آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان، ہلاک خوارج کی تعداد 415 ہوگئی، 580 زخمی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یکم مارچ کی شام 4 بجے تک آپریشن غضب للحق کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق افغان طالبان پر کیے گئے حالیہ حملوں میں خوارج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا ایکس پر اپڈٰیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارروائیوں کے دوران 415 خوارج ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 182 چیک پوسٹس تباہ ہوئیں اور 31 پر قبضہ کیا گیا جبکہ 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کیے گئے، یہ کہ افغانستان کے 46 مختلف مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ردعمل جاری، ایک اور پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا

یہ کارروائیاں ملک کی سلامتی اور خطے میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد دہشت گرد عناصر کو ہر ممکن نقصان پہنچانا ہے۔

Scroll to Top