ہنگو میں سول سوسائٹی کی آپریشن غضب للحق کی حمایت میں ریلی، مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

ہنگو میں سول سوسائٹی نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جس میں ٹریڈ یونین کے رہنما، صحافی اور دیگر سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اے سی شجاعت علی خان، سینئر صحافی طارق مغل، اسرار احمد اورکزئی، بازار صدر کے ظفر اقبال، ملک سیدا خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،

مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان 26 کروڑ عوام کی افواج ہے اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میں آپریشن عضب للحق کے حق میں عوامی ریلی، پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا پرجوش اظہار

مقررین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی یکجہتی ہر ممکن تعاون کا مظہر ہے۔

Scroll to Top