ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے اسرائیل کے وسطی شہر بیت شیمش کے رہائشی علاقے میں ایک عمارت کو براہِ راست نشانہ بنایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں کم از کم نو اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں
یہ حملہ ایران کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے بعد کی جانے والی جوابی کارروائیوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
دعوے کے مطابق ایران نے اس جہاز پر چار بیلسٹک میزائل داغے ہیں، تاہم امریکی حکام نے اس حوالے سے فوری طور پر تصدیق نہیں کی۔





