ابخازیا میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا عمل جاری

کاشف الدین سید

روس کے سرحد پر واقع ریاست ابخازیا میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ مذکورہ انتخابات کا پہلا مرحلہ گزشتہ ماہ مکمل ہوا تھا۔

پہلے مرحلے میں پانچ اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔ دوسرا مرحلہ جسے رن آف الیکشن کہا جاتا ہے، میں دو امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

دوسرے مرحلے کے لئے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدادایک لاکھ تینتالیس ہزار رجسٹرڈ ہے۔

ریاست ابخازیا روس اور جارجیا  کے بارڈر پر واقع ہے۔ اگرچہ اس ملک پر جارجیا کا دعویٰ بھی ہے اور یہاں پر تنازعہ ہے۔ لیکن ابخازیا کے لوکل لوگ آزادی اور خود مختاری چاہتے ہیں۔ متنازعہ علاقہ ہونے کے باوجود یہاں پر صدارتی الیکشن ہونے والا ہے۔

اور اس صدارتی الیکشن کیلئے اس وقت پورے ملک میں  پولنگ جاری ہے۔

پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق شام کے آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا۔

Scroll to Top