وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دورہ کراچی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے قیدی کارکنان کے اہل خانہ کے لیے رمضان پیکج

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مختلف مقدمات میں قید پی ٹی آئی کارکنوں کے اہل خانہ کو رمضان راشن پیکج فراہم کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل کے مطابق، پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کے اہل خانہ کو رمضان المبارک میں روزمرہ استعمال کا راشن فراہم کیا گیا ہے، جبکہ دورانِ رمضان تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ قیدی کارکنوں کو قانونی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی کاوشوں سے اب تک ہزاروں قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی جا چکی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تمام بے گناہ قیدیوں کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں: عاطف خان ، علی محمد خان سمیت کئی رہنما صوابی جلسے میں کارکن نہیں لیکر گئے، رپورٹ جاری

Scroll to Top