مانسہرہ۔ سکی کنارے ڈیم کے متاثرین مطالبات پورے نہ ہونے پر کاغان روڈ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سکی کنارے ڈیم کے متاثرین کا مانسہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے ساتھ وعدے کیے تھے کہ سکی کنارے ڈیم متاثرین کے بچوں کو ڈیم میں نوکریاں دی جائیں گی، اور کاغان میں ایک بہترین ہسپتال قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ تعلیم کا نظام بھی یہاں بہتر کیا جائے گا، جس کی وجہ سے ہم اپنے اباؤ اجداد کی قبروں تک کو چھوڑ کر اباد کاری پر مجبور ہو گئے، مگر اج ڈیم نے کام کرنا شروع کر دیا ہے مگر حکومتی وعدے پورے نہیں ہوئے ۔
سکی کنارے ڈیم متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم سے ہماری زمینیں 500 سے ایک ہزار روپے فی کنال کے حساب سے لی گئیں، مگر ہمیں اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں ا رہا، اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وعدہ کیا تھا کہ اپ کے ساتھ جو بھی وعدے کیے ہیں پورے کیے جائیں گے۔
مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ڈیم متاثرین نے کاغان روڈ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔