محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بننے کی توقع

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو جلد ہی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کی توقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد اس عہدے کی ذمہ داری لے سکتے ہیں، جس سے ان کی کرکٹ کی قیادت میں ایک نئی پیشرفت متوقع ہے۔

اس وقت سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا عبوری صدر ہیں، تاہم محسن نقوی کی متوقع تقرری ایشین کرکٹ کونسل کی جنرل کونسل میٹنگ میں کی جائے گی، جہاں ایشیا کپ کے حتمی وینیو پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس مرتبہ ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اور اس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، عمان، متحدہ عرب امارات، اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے سیاسی تناؤ کے پیش نظر، ایشیا کپ نیوٹرل وینیو جیسے سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، لیکن ایونٹ کی میزبانی بی سی سی آئی کے پاس ہی رہے گی۔

Scroll to Top