مارچ، اپریل اور مئی میں موسم کیسا رہے گا؟ بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

مارچ، اپریل اور مئی میں موسم کیسا رہے گا؟ بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات پاکستان نے مارچ، اپریل اور مئی کے لیے موسم کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں جیسے گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں زیادہ اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث ربیع فصلوں کا دورانیہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے قریب یا معمول سے کچھ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ وسطی اور مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کے امکانات ہیں۔ سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بارشیں معمول کے قریب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، جس سے کیڑوں اور فصلوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے، جس سے گلیشیئرز پگھلنے اور گلوف جیسے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ تاہم، بارشوں سے آبی ذخائر کی سطح بہتر ہونے کی توقع بھی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری کے امکانات موجود ہیں، اور شہری علاقوں میں پولن الرجی کے کیسز میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Scroll to Top