لندن: یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے آج برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 2.8 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ طے پایا۔
زیلنسکی نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تلخی کے بعد برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن کا رخ کیا۔ وزیراعظم اسٹارمر نے زیلنسکی کا گلے لگا کر پرتپاک استقبال کیا، اور اس ملاقات کے دوران اہم بات چیت ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق، ملاقات ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے دفاعی امور پر بات کی۔ یوکرینی صدر نے اس قرض کا مقصد یوکرین میں ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں سلامتی کونسل میں یوکرین تنازعہ: روس مخالف قرارداد ناکام، امریکی تجویز کی منظوری
ملاقات کے بعد زیلنسکی نے یوکرین کی حمایت کے لیے برطانوی وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بادشاہ شاہ چارلس کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ انہیں ایسے اسٹریٹجک شراکت دار ملے ہیں جو ان کے لیے عالمی سطح پر اہمیت رکھتے ہیں۔