ملک بھر میں رمضان کے پہلے روزے کے آغاز کے ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیا اور پھلوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔
شہریوں نے رمضان کی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کر لیا، جس کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں۔ ٹماٹر 100 روپے فی کلو اور پیاز کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ اس کے علاوہ، کیلے 300 روپے درجن اور سیب 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے قیدی کارکنان کے اہل خانہ کے لیے رمضان پیکج
اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں تو کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، لیکن پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ امرود کی قیمت 250 سے 400 روپے فی کلو ہوگئی ہے، سیب 350 روپے کلو اور کینو 600 روپے درجن تک پہنچ گئے ہیں۔
کوئٹہ میں پھلوں کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا، جبکہ پشاور میں اسٹرابیری 500 روپے فی کلو اور سیب 450 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔





