رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

بینک کے کھاتہ داروں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی ، رمضان کے دوران بینکو ں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر تا جمعرات بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ عوامی لین دین کیلئے بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے ۔

جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 12;30بجے تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ3 مارچ کو ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

Scroll to Top