مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، پاکستان سے آج بھی 88 پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، پاکستان سے آج بھی 88 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سے آج بھی 88 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ کئی ملکوں کی فضائی حدود بند ہونے سے فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔

آئی اے اے کے مطابق کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظہبی، بحرین اور دمام کے لیے کل 27 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اس دوران صرف دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے لیے 57 پروازیں آپریٹ کی جا رہی تھیں۔

لاہور سے 16، اسلام آباد سے 22، پشاور سے 10، ملتان سے 7، فیصل آباد سے 4 اور سیالکوٹ سے 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے مشرق وسطیٰ کی مجموعی طور پر 42 پروازیں آپریٹ کی گئی تھیں۔

مزید برآں، ملتان سے شارجہ جانے والی پرواز جی 9559 کو دبئی ایئرپورٹ پر دھماکے کے خطرے کے باعث واپس ملتان اتار لیا گیا، تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد پرواز دوبارہ روانہ کر دی گئی۔

ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں اور فضائی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات اور دھماکوں کی وجہ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں اور اس کا اثر پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کی فضائی آمد و رفت پر بھی پڑ رہا ہے۔

Scroll to Top