چمن سیکٹر پر خوارج کی دراندازی ناکام، پاک فوج نے دہشتگرد منصوبہ خاک میں ملا دیا، ایک خوارج ہلاک

چمن سیکٹر پر خوارج کی دراندازی ناکام، پاک فوج نے دہشتگرد منصوبہ خاک میں ملا دیا، ایک خوارج ہلاک

پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی جانب سے کی گئی دراندازی کی کوشش کو پاک فوج نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحدی باڑ کی حفاظت اور کسی بھی غیر قانونی دراندازی کو روکنے کے لیے فوری کارروائیاں جاری رکھیں۔

ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر کے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل ایک گروہ دراندازی کی کوشش میں مصروف تھا، جسے پاک فوج نے بروقت نشانہ بنا کر ناکام کر دیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے 4 سے 5 تیار شدہ آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ پاک فوج کی منظم کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے اور علاقے میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے اقدامات مضبوط ہوئے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی دفاع اور دہشتگردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی، اور سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Scroll to Top