خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور کے مسافروں کو ریلیف دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر موٹرسائیکل سواروں کو ریلیف دیے ہوئے 2200 سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 14 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں کے لیے 2200 روپے کا ریلیف پیکج جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول مہنگا ہونے پر خیبرپختونخوا حکومت کا موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا اعلان

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر موٹرسائیکل سواروں کو ریلیف دیتے  ہوئے 2200 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ایٹم بم کے مترادف ہے اس لیے صوبائی حکومت موٹرسائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کو اس بوجھ سے بچانے کے لیے سبسڈی فراہم کرے گی۔

سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے اضافے کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کم اضافے کو پٹرول بم کہا جاتا تھا جبکہ اب 55 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں 5300 ارب روپے کی کرپشن کے انکشافات کے بعد عوام پر مزید بوجھ ڈالنا قابل قبول نہیں، ایسے حالات میں وفاقی حکومت کو اپنے اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 11 ارب روپے کا لگژری طیارہ خریدنا غلط ترجیح کی مثال ہے اور بحران کے وقت ایسے اخراجات کے بجائے وسائل عوامی سبسڈی پر خرچ ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بڑا اعلان! رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے ملیں گے

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اخراجات کم کرنے کے لیے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، نئی گاڑیاں خریدنے اور غیر ملکی سرکاری دوروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پمپوں کی نگرانی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے خصوصی پٹرول مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کیا ہے جس کے ذریعے فراہمی اور ذخیرہ اندوزی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top