پاکستانی سفارتخانہ نے کابل میں ویزا بلیک مارکیٹ کے حوالے سے افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان شہریوں کے لیے ویزا نظام شفاف، منصفانہ اور قابل رسائی ہے۔
سفارتخانہ نے عرب نیوز کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ اس کے پاس کوئی سرکاری ایجنٹ، ثالث یا ٹریول کمپنی نہیں ہے جو ویزا درخواست دہندگان سے پیسے وصول کرنے کی اجازت رکھتی ہو۔
سفارتخانہ کے پریس قونصلر سید خضر علی نے کہا سفارتخانہ کی سرکاری ویزا فیس شفاف طور پر شائع کی جاتی ہے اور اسے براہ راست کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کرنا ضروری ہے۔
سید خضر علی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کئی درخواست دہندگان کے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں ہوتا اور وہ آن لائن ادائیگی میں مدد کے لیے مقامی ایجنٹس پر انحصار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں حرمین کا سفر: عمرہ ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیں
سفارتخانہ کے پریس قونصلر سید خضر علی نے مزید کہا کہ ہمارا عزم افغان بھائیوں کے لیے ایک شفاف، منصفانہ اور قابل رسائی ویزا نظام فراہم کرنے کا برقرار ہے۔





