چیمپئنز ٹرافی، بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسری وکٹ گر گئی

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسری وکٹ گر گئی

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کررہے ہیں جبکہ بلیک کیپس کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ بھارت کا پہلا نقصان 15 رنز کے مجموعے ہرشبمن گل کی صورت میں ہوا ، شبمن 7 گیندوں پر صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، کپتان روہت شرما بھی ٹیم کے بائیس رنز کے مجموعی اور پندرہ انفرادی سکور پر چلتے بنے ۔ نئے آنیوالے بلے باز ویرات کوہلی بھی پچ پر چند لمحوں کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور صرف گیارہ رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے ۔

Scroll to Top