وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے رمضان پیکج سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے رمضان پیکج سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

کاشف الدین سید
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم نے رمضان پیکج کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے 90 فیصد مستحقین کو آج ہی امدادی پیغامات موصول ہو جائیں گے۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا میں موجود مستحق افراد رقم کے حصول کے لیے 5500 نامزد جاز کیش آؤٹ لیٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

مزمل اسلم نے بتایا کہ وہ مستحقین جو اس وقت صوبے سے باہر مقیم ہیں وہ پاکستان بھر میں موجود 2 لاکھ جاز کیش آؤٹ لیٹس سے رجوع کر کے اپنی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top