بونیر میں مسافر گاڑی کو حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت 11افراد زخمی

شوکت بونیری

ضلع بونیر کے پہاڑی مقام سرملنگ میں سواریوں سے بھری ہائی ایس گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور گاڑی میں موجود تمام 11 زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Scroll to Top