عید سے پہلے خوشخبری، مارچ کی تنخواہ کب ملے گی؟

خلیجی ملک عمان اور پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر ملازمین کے لیے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ مارچ 2026 کی تنخواہیں وقت سے قبل ادا کی جائیں گی۔

عمان کی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین کی مارچ 2026 کی تنخواہ 18 مارچ سے قبل ادا کر دی جائے گی۔

وزارت نے بتایا کہ عیدالفطر 1447 ہجری کے موقع پر لیبر لا (شاہی فرمان نمبر 53/2023) کے تحت تمام نجی ادارے یہ تنخواہیں مقررہ تاریخ سے زیادہ تاخیر کیے بغیر ادا کریں گے تاکہ ملازمین کو عید کی خوشیوں میں حصہ لینے میں آسانی ہو۔

پاکستان میں بھی سرکاری اور وفاقی و صوبائی محکموں کے ملازمین کے لیے خوشخبری ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام مسلم سرکاری ملازمین، پنشنرز اور ورک چارجڈ و کنٹیجٹ پیڈ عہدوں پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو 16 مارچ 2026 کو مارچ کی مکمل تنخواہ، پنشن اور تمام الاؤنسز فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت افغانستان میں پاکستان کے دشمنوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، بیرسٹرگوہر

متعلقہ حکام نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پے رول اور پنشن کی کارروائی بغیر کسی تاخیر کے مکمل کریں تاکہ عید کی چھٹیوں سے پہلے ملازمین اور پنشنرز کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل ہو جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کے بعد عیدالفطر ہفتہ، 21 مارچ 2026 کو متوقع ہے، اس لیے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے عید کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا اور ملازمین کو مالی سہولت حاصل ہوگی۔

Scroll to Top