آپریشن غضب للحق! ژوب سیکٹر میں پاک فوج کا وار، افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار

آپریشن غضب للحق! ژوب سیکٹر میں پاک فوج کا وار، افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار

پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طالبان پوسٹیں اور اپنا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے زیر قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز بھی قبضے میں لے لیے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بروقت اور طاقتور کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں۔

پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

محکمہ دفاع کے مطابق یہ کارروائیاں سرحدی علاقوں میں امن و استحکام قائم رکھنے اور دہشت گرد عناصر کو کارروائی سے روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ خطے میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

Scroll to Top