نادرا اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

چارسدہ: ضلع چارسدہ میں نادرا سسٹم کے ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سرکاری سکیموں کے مستحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کیش پوائنٹس پر مرد و خواتین گھنٹوں انتظار کے باوجود اپنی رقم حاصل نہیں کر پا رہے، جس کے باعث مستحقین ذلیل و خوار ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرمی اور روزوں کے موسم میں بھی مستحقین کو لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑ رہا ہے، جس نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بےنظیر انکم سپورٹ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سکیموں کی رقوم کی ادائیگی متاثر ہو گئی ہے، اور خواتین و بزرگ شہری کیش پوائنٹس پر طویل انتظار پر مجبور ہیں۔

متاثرہ افراد نے حکومت سے فوری طور پر نادرا سسٹم کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے آکر لوگ خالی ہاتھ واپس جا رہے ہیں، اور اس سلسلے میں کیش پوائنٹس پر اضافی عملہ تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : لالی وڈ کے معتبر اداکار عاصم بخاری 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مزید یہ کہ خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے علیحدہ کاونٹر قائم کیے جائیں تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے فوری طور پر نادرا سسٹم کی بحالی اور اضافی عملے کی تعیناتی پر کام شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستحقین کو اپنی رقوم بلا تعطل فراہم کی جا سکیں اور عوام کی مشکلات کم ہوں۔

Scroll to Top