ایران جنگ کے دوران امریکی طیارہ گر کر تباہ، سینٹکام نے تصدیق کردی

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مغربی عراق میں ایک طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ ایک فوجی آپریشن کے دوران پیش آیا جس کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

سینٹرل کمانڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن فراہم کرنے والے طیارے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔

بیان کے مطابق دو طیارے آپریشن کے دوران پرواز میں تھے جن میں سے ایک مغربی عراق میں گر گیا جبکہ دوسرا بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک فوجی آپریشن کے دوران پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں اور متاثرہ عملے کی تلاش اور مدد کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم اطلاع جاری

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں چھ افراد سوار تھے تاہم ان کی حالت اور مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Scroll to Top