احتساب عدالت پشاور نے عسکری بینک داسو برانچ آپریشن آفیسر حریق شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چھ دن کی توسیع کردی ہے۔
ملزم کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا، جہاں سپیشل پراسیکیوٹر نیب مانک شاہ اور تفتیشی افسر بھی موجود تھے۔
نیب کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات کے ذریعے مختلف بینک اکاؤنٹس کھولے تھے۔
ایک اکاؤنٹ میں 149.470 ملین روپے جبکہ دوسرے اکاؤنٹ میں 236.585 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں اور مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل: عدالت نے ایک ملزم کا جسمانی اور دوسرے کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا
احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے دوبارہ نیب کے حوالے کردیا۔





