دوسرا ون ڈے، بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

دوسرا ون ڈے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے  دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تین میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے، بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے دی

اس میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 115 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بنگلہ دیش نے صرف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

تنزید حسن نے 67 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ نجم الحسن نے 27 رنز بنائے۔

Scroll to Top