وزیرِ اعظم پاکستان شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر جاری کی گئی تصاویر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو افواج پاکستان کے کمبیٹ ڈریس میں دیکھا گیا جو غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
ماہرین کے مطابق بیرون ملک دوروں کے دوران سپہ سالار عموماً رسمی لباس زیب تن کرتے ہیں لیکن اس ملاقات میں کمپٹ ڈریس کا انتخاب پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور دفاعی تعاون کے عزم کی واضح علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی ولی عہد سے ملاقات : پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا
ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس بات کا اعادہ ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ تعلقات اور دفاعی معاہدوں کے تناظر میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔





