پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے قریب صدق گاؤں میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔
پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے، 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے، متعدد دہشتگرد ٹھکانے اور فوجی تنصیبات تباہ
کابل میں 313 کور کا انفراسٹرکچر، قندھار میں تراوو کیمپ اور ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج، جبکہ پکتیا میں شیرناؤ کیمپ کو فضائی حملوں کے دوران تباہ کیا گیا۔





