دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
شیرِ بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران بنگلادیش ٹیم کے کپتان مہدی حسن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور کی تیسری گیند پر 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے بیٹر معاذ صداقت 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ سلمان آغا نے 64 اور محمد رضوان نے 44 رنز بنائے۔
ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان مہدی حسن کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ میچ کی کامیابی کے فارمولے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بلے بازوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہے اور وہ اس میچ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ آج ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔





