وفاقی دارالحکومت اسلام آبد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد کے حساس علاقے میں فضائی دفاعی نظام نے دو بغیر پائلٹ کے طیارے مار گرائے ہیں۔
سینیئر پاکستانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ ڈرونز کافی دیر تک فیض آباد کے گردونواح میں منڈلا رہے تھے، جس کے بعد انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ ڈرونز ہائی سیکیورٹی زون کے اوپر مشکوک پروازیں کر رہے تھے جنہیں پاک فضائیہ کی بروقت اور موثرکارروائی کےدوران فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔
حکام نے ان ڈرونز کی اصلیت اور مقصد کا تعین کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور نگرانی کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔





