وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ثابت ہوئی ہیں۔
سرکاری ذرائع اور ایئرپورٹ حکام نے وضاحت کی ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے اور وہاں تمام فلائٹ آپریشنز بلا تعطل جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق، ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں اپنے مقررہ وقت اور شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں اور فضائی آپریشنز میں کسی قسم کا کوئی تعطل یا تبدیلی نہیں لائی گئی۔
حکام نے عوام اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط خبروں اور افواہوں پر قطعاً توجہ نہ دیں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر یقین کریں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود اور ایئرپورٹ کے تمام شعبے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور مسافروں کے لیے سہولیات کی فراہمی معمول کے مطابق برقرار ہے۔





