نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے نتیجے میں صدارتی نشست پر عبدالزاق سیال نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
انتہائی کانٹے دار مقابلے کے بعد عبدالزاق سیالنے 1067 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل جرنلسٹ پینل کی امیدوار نیر علی 1052 ووٹ لے سکیں۔ جرنلسٹ پینل کو صدارتی نشست پر محض 15 ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نائب صدور کی نشستوں پر بھی ڈیموکریٹک پینل کے امیدواروں نے برتری برقرار رکھی۔ سابق صدر پی آر اے عثمان خان اور بشیر چوہدری نائب صدر کی نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔
نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کےاحتشام 1202 ووٹ لے کر نمایاں رہے جبکہ بشیر چوہدری نے 1076 اور عثمان خان نے 1015 ووٹ حاصل کیے۔
دیگر امیدواروں میں اسد طور 974، شاہ محمد 865 اور خضر ملک 807 ووٹ حاصل کر سکے۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پینل کے حامیوں نے جشن منایا اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی۔





