عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 8,700 روپے کی کمی کے بعد 524,562 روپے پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کے بھائو میں 7,459 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 449,727 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی، فی تولہ چاندی 310 روپے کم ہو کر 8,541 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھائو میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 87 ڈالر سستا ہو کر 5,018 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں دھیرے دھیرے اثر انداز ہونے والے عوامل اور ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
اس کمی کے بعد سرمایہ کاروں اور سونے کے خریداروں کے لیے خریداری کے مواقع بہتر ہو گئے ہیں، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی پیش گوئی کے پیش نظر محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





