خیبرپختونخوا میں سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیانظام متعارف

کاشف الدین سید
خیبر پختونخوا میں سکولوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے سکول لیڈر ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے ایپ کا باقاعدہ اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سکول لیڈرز کی کار کردگی حاضری اور دوروں کی نگرانی اب آن لائن ایپ کے ذریعے ہوگی۔

تعلیمی نظم و ضبط کی بہتری کے لیے ایپ کو ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے پائلٹ بنیادوں پر چلایا جائے گا، تمام سکول لیڈرز کے لیے اپنی سرگرمیاں اور وزٹ رپورٹس رٹ رپورٹس ایپ پر رپورٹ کرنالازمی ہوگا۔

ایپ میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور پی ٹی سی میٹنگز کا ریکارڈ جمع کرنے کے فیچرز شامل ہیں، سکول لیڈرز کو پہلی بار لاگ ان کے لیے آئی ڈی اور شناختی کارڈ نمبر بطور پاس ورڈ استعمال کیا جائے گا۔

مانیٹرنگ رپورٹس کے ساتھ ٹائم اسٹیمپ اور جی پی ایس ٹیگ شدہ تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ فرائض میں غفلت یا ایپ کے ذریعے رپورٹنگ نہ کرنے والے سکول لیڈرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top