قومی کرکٹرحسین طلعت انجری کے باعث بنگلہ دیش سیریز اور پی ایس ایل 11 سے باہرہوگئے

قومی کرکٹر حسین طلعت انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف جاری سیریز اور پاکستان سپر لیگ  کے 11ویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ فیصلہ ان کے بائیں کندھے کی ہڈی ڈس لوکیٹ ہونے کے باعث کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں طویل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے حسین طلعت کو یہ انجری پیش آئی۔ میدان میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا کامیاب علاج کیا گیا اور اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق حسین طلعت چند دن آرام کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا ری ہیب شروع کریں گے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہو کر میدان میں واپسی کے لیے انہیں تقریباً 12 سے 14 ہفتے درکار ہوں گے۔

یاد رہے کہ حسین طلعت کو پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اس انجری کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جو لاہور قلندرز کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا تاہے۔

Scroll to Top